شاہ محمود کی ضمانت درخواستوں پر مقدمات کا ریکارڈ طلب

0
152

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمات کا ریکارڈ اس وقت سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا ہے، لہٰذا مہلت دی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ اور وکلاء کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا