اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کے 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سات مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
جج امجد علی شاہ نے یہ درخواستیں یکم ستمبر کے لیے مقرر کر دیں اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے استغاثہ سے ریکارڈ طلب کر لیا۔





