بلدیاتی نظام پورے ملک میں نافذ کیا جائے، حافظ نعیم الرحمن

0
182

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹ کی ترامیم چند فون کالز کی مار ہیں اور اس وقت ان مسائل کو اجاگر کرنا عوام کو لڑانے جیسا عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلابی صورتحال تشویشناک ہے اور بھارت نے آبی جارحیت کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ پنجاب کے بعد سندھ بھی سیلاب کے خطرے سے دوچار ہے، اور 2010 و 2022 کے سیلاب میں سب کچھ ڈوب گیا تھا۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر فنڈز کے ضیاع اور لوٹ مار کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 2001 کا بلدیاتی نظام پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کراچی میں بارشوں سے ہونے والی اربن فلڈنگ کے لیے پیپلز پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا