کراچی: تھانہ درخشاں کی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کے کیس میں گرفتار علی گوہر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا اور عدالت کے ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔ حکام نے کہا کہ ملزم کی موت طبعی ہے اور مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کو زیرِ حراست ملزم کی ہلاکت کی انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ وزیرِ داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹی گیشن سے تفصیلات طلب کر لیں۔






