برطانیہ،فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیاں ٹھوکنے کا اعلان،تہران مذاکرات کیلئے تیار

0
155

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے جمعرات کے روز ایران کے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیااس اقدام کا اعلان یورپی طاقتوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ایک بار پھر تادیبی اقدامات کرنے کے لئے 30 روزہ عمل کا آغاز کیا ہے۔فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ، جو صرف ستمبر کے آخر تک ٹھوس پابندیاں عائد کرے گا

فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے 30 دن کی مدت کو استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران اس فیصلے کا مناسب جواب دے گا اور اس اقدام کو ‘غیر قانونی اور بلاجواز’ قرار دیا ہے۔اس اقدام کو اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی بہت سراہا گیا تھا اور وزیر خارجہ گیدون سار نے پابندیوں کو “ناگزیر” قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا تھا کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے اپنے مقصد سے دستبرداری اختیار نہیں کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو ہوگا جس میں فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا عمل شروع کرنے کے اقدام پر غور کیا جائے گا۔یران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کایا کلاس کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ تہران اپنے جوہری پروگرام پر ‘منصفانہ’ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ مغرب نیک نیتی کا مظاہرہ کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا