ایلیٹ کلچرنگ نے بستیاں اجاڑ دیں، دریا کنارے طاقتوروں کے ریزورٹس محفوظ: مصدق ملک

0
175

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں ایلیٹ کلچرنگ فروغ پا چکی ہے، دریا کنارے طاقتور شخصیات کے ریزورٹس ہیں، جنہیں بچانے کے لیے غریب عوام کی پوری پوری بستیاں اجاڑ دی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز اور کینالز کے معاملے پر صوبوں میں شک و شبہات کی فضا قائم ہے، ہر صوبہ دوسرے صوبے پر پانی روکنے کا الزام لگاتا ہے، بلوچستان کو سندھ پر شک ہے اور سندھ کو شک ہے کہ پنجاب پانی روکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا مستقل حل ٹیلی میٹری ہے، جس پر کام جاری ہے اور ایک سے ڈیڑھ سال میں یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دریا کے اندر لوگوں نے کھیتی باڑی کر رکھی ہے، لیکن دریا کنارے کوئی غریب کا ہوٹل نہیں، سب طاقتور افراد کے ریزورٹس ہیں۔ صرف دس افراد کے ریزورٹس کو بچانے کے لیے ہزاروں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔

سیلابی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا متاثر ہونا شروع ہو گیا ہے اور جب پنجند پر تمام دریا ملیں گے تو ریلا دس لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیشگی اطلاع پر لوگوں اور مویشیوں کو نکالا جاتا ہے، تاہم کچھ دیہاتی جانے سے انکار کرتے ہیں جنہیں مشکل سے راضی کیا جاتا ہے۔

مصدق ملک نے زور دیا کہ اگر تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر پانی ذخیرہ کرنے کے مقامی ذخائر نہیں ہوں گے تو مسائل برقرار رہیں گے، اس لیے ہمیں ہر جگہ پر قدرتی واٹر ریزروز بنانے کی ضرورت ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا