پانی کی گزرگاہیں خالی نہ کی گئیں توہر سال صورتحال خراب ہوتی رہے گی،پی ڈی ایم اے

0
199

لاہور: پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پانی کی گزرگاہوں کو خالی کرنا ضروری ہے ورنہ موجودہ صورتحال جاری رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ عوام کے مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور اب تک 3 لاکھ 174 مویشی محفوظ کیے جا چکے ہیں جبکہ چارے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب کے باعث اب تک 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ اموات گوجرانوالہ میں رپورٹ ہوئی ہیں، اور حکومت پنجاب لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد، سرگودھا، راجن پور اور ڈی جی خان میں آج بھی بارش کی پیشگوئی ہے اور 2 ستمبر تک اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ الرٹ ہے اور اربن فلڈنگ کے پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی سیلاب کی وجوہات میں شامل کیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے بغیر نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ راوی میں 40 سال کے بعد سب سے زیادہ پانی آیا، لوگ دریا کی زمین پر فصلیں لگاتے ہیں، جس سے دریائے راوی اور ستلج کی گزرگاہوں پر کاشت شدہ فصلیں متاثر ہو چکی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا