جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آ رہی، ان کی آنکھوں پر پٹی ہے،اویس لغاری

0
193

لاہور: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ جن صارفین کو بجلی کے بلوں میں کمی محسوس نہیں ہو رہی، وہ حقیقت کو دیکھنے سے قاصر ہیں۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ والے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے فی یونٹ 4 روپے کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا، لیکن یہ معاملہ نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین بجلی 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر استعمال کر رہے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ لوگ سولر پینل لگا کر اپنی بجلی کی کھپت 200 یونٹ سے کم کر چکے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت سستی ہوئی اور بلوں میں واضح فرق آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں میں سیاسی بھرتیوں کے الزامات درست نہیں، ہم نے کمپنی کو بااختیار بنایا ہے تاکہ لوگ اختیارات کے لیے لڑائی نہ کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا