پولینڈ میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

0
155
پولینڈ،لوگ جائے وقوعہ کے قریب کھڑے ہیںF-16 لڑاکا طیارہ ایک ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوا

پولینڈ: پولینڈ کی فضائیہ کا ایک ایف سولا لڑاکا طیارہ وسطی پولینڈ کے شہر راڈوم میں ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

وزیر دفاع ولادیسلاو کوسینیک کامیز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پائلٹ کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ لگن اور ہمت کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کرتا رہا۔

مسلح افواج کی جنرل کمان کے مطابق حادثہ پوزنان کے قریب 31 ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس سے تعلق رکھنے والے طیارے کے ساتھ پیش آیا، اور طیارے میں کوئی اور مسافر زخمی نہیں ہوا۔ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

پولش میڈیا کی فوٹیج میں F-16 کو بیرل رول ایروبٹک کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد طیارہ زمین پر گر کر آگ کے شعلوں میں تباہ ہو گیا۔ حادثے کے باعث ہفتے کے آخر میں ہونے والا راڈوم ایئر شو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا