تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کو کمبوڈیا فون کال معاملے پر برطرف کر دیا

0
155

تھائی لینڈ: تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے معطل وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کو کمبوڈیا کے سابق رہنما ہن سین کے ساتھ لیک فون کال کے معاملے پر عہدے سے برطرف کر دیا۔

آئینی عدالت کے نو رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا کہ شینا وتری نے جون میں کمبوڈین رہنما سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اخلاقی معیارات کی پاسداری نہیں کی اور ملکی مفاد کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شینا وتری وہ پانچویں تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں 2008 کے بعد عدالتی حکم پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ فون کال میں شینا وتری نے ہن سین کو “انکل” کہا جبکہ تھائی آرمی کے سینئر کمانڈر کو ڈانٹا اور اپنا دشمن قرار دیا۔

یاد رہے کہ آئینی عدالت نے یکم جولائی کو شینا وتری کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا