اسلام آباد: وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے، جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کریں گے۔
وزیراعظم کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر پالیسی بنانے پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔





