آرمی چیف کا پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، مذہبی مقامات کی بحالی کی ہدایات

0
279

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کے علاقے دورے کیے اور بارشوں کے آئندہ سلسلے کے لیے تیاریوں پر بریفنگ حاصل کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے متاثرہ سکھ برادری سے ملاقات میں کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑے گا۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے، اور دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ انہوں نے سول انتظامیہ کے بروقت اور فعال اقدامات کو بھی سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا