چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترک مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سول و عسکری حکام، کاروباری رہنما، سفارتی برادری اور سول سوسائٹی کے اراکین موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل شمشاد مرزا نے ترک عوام، سیاسی قیادت اور مسلح افواج کے تمام رینکس کو مبارکباد دی اور خطاب میں پاکستان اور ترکی کے دیرینہ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مضبوط شراکت داری کی بنیاد پر تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس کا استقبال ترک سفارتخانے کے ناظم الامور نے کیا۔






