کراچی، نئے جرمن قونصل جنرل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0
103

جرمنی کے نئے قونصل جنرل تھامس ایبرہارڈ شلزے نے کراچی میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے اور صوبہ سندھ کی اہم حکومتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ پاکستان اور جرمنی کے تعلقات مزید مستحکم کیے جا سکیں۔

تھامس شلزے نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی تعاون اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔ وہ اس سے قبل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جرمن قونصل جنرل اور کروشیا میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تھامس شلزے قانون اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماہر ہیں اور جرمن وزارتِ خارجہ میں مختلف اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں کراچی کا جرمن قونصل خانہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا