اردو یونیورسٹی میں قرشی نیچرل میڈیسن کلینک قائم کیا جائیگا

0
148

اسلام آباد: فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں قرشی نیچرل میڈیسن کلینک قائم ہو گا۔ وفاقی جامعہ اردو اور قرشی فاؤنڈیشن کے مابین مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔ شیخ الجامعہ فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی شبانہ روز محنت اور ویژن کے طفیل یہ تاریخی کام ہونے جا رہا ہے۔ یہ وفاقی دارالحکومت میں اپنی نوعیت کا اولین کلینک ہو گا۔ قبل ازیں اردو یونیورسٹی کراچی میں بھی قرشی فاؤنڈیشن کے تحت کلینک قائم کیا جا چکا ہے اور اس وقت فنکشنل ہے۔

ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے مفاہمت پر دستخط کی تقریب میں کہا کہ اسلام آباد کے سرسبز و شاداب علاقے چک شہزاد میں واقع وفاقی جامعہ اردو میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام سے طلبہ و اساتذہ کے علاؤہ عام شہریوں کو بھی بالکل مفت علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ کلینک نہ صرف قدرتی ادویات کی اہمیت کو اجاگر کرے گا بلکہ بہترین صحت کی سہولیات تک رسائی بھی ممکن بنائے گا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شنواری نے اسے سنگ میل قرار دیا اور قرشی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ یونیورسٹی کے اساتذہ نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی اکیڈمک ویژن کے علاؤہ سسٹینیبل ڈیولپمنٹ کے ویژن کو سراہا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں انچارج کیمپس ڈاکٹر صبا بشیر، صدر شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر فیصل جاوید اور دیگر صدور شعبہ شریک ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا