لاہور محفوظ،قصور شہرکو بچانا چیلنج،پی ڈی ایم اے

0
131

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ پر خطرہ کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور لاہور میں صورتحال قابو میں ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج قصور شہر کو بچانا ہے، کیونکہ ستلج سے 1955ء کے بعد اتنا زیادہ پانی گزر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مون سون بارشوں کا نواں اسپیل شروع ہوچکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا