پاکستان نے تین ملکی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 182 رنز بنائے اور افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان سلمان علی آغا نے ناقابل شکست 53 رنز بنائے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21،21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف اور صائم ایوب 14، حسن نواز 9 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 39، رحمان اللہ گرباز 38، صدیق اللہ 23 اور درویش رسولی 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فرید احمد نے 2 وکٹیں لیں جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی بولرز میں حارث روف نے 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے، جو کل اپنا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔






