پی الکیلی جہاز 1 ماہ میں پی این ایس سی کو ملے گا

0
97

میری ٹائم ذرائع کے مطابق کرائے پر حاصل ایک اور جہاز ‘پی الکیلی’ ایک ماہ بعد پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو دستیاب ہوگا۔ کراچی سے حاصل معلومات کے مطابق دونوں جہاز کرائے پر ہونے کے باعث پاکستانی فلیگ میں نہیں ہوں گے اور ان پر عملہ بھی پی این ایس سی کا نہیں ہوگا۔

میری ٹائم ماہرین کے مطابق اگر ڈرائی لیز پر حاصل جہازوں میں خریداری کی شق شامل ہو تو مالکانہ حقوق کا امکان موجود ہوتا ہے۔ پی این ایس سی کے ترجمان کے مطابق یہ جہاز ٹائم چارٹر پر حاصل کیے گئے ہیں اور کمرشل کنٹرول میں رہیں گے، جبکہ پی این ایس سی کے جہازوں کی تعداد اب بھی 10 ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا