فائرنگ سے ڈہائی سالہ بچی جاں بحق،ماں زخمی

0
94

کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچی عائزہ جاں بحق جبکہ اس کی ماں ثنا زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پڑوسی اور ماں بیٹی کے رشتہ دار ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تاہم اہل خانہ نے پولیس کو گھر میں داخل ہونے نہیں دیا۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یہ ذاتی رنجش کا معاملہ ہے اور وہ پولیس کی مداخلت نہیں چاہتے۔

پولیس نے اہل خانہ کے ساتھ طویل بات چیت کے دوران ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ زخمی ماں اور جاں بحق بچی کو اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا