پنجاب میں سیلاب: پاک فوج کی بروقت ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری

0
129

لاہور، جھنگ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور قصور میں شدید سیلاب کے باعث پاک فوج متاثرین کی مدد میں مصروف ہے۔ جھنگ اور فیصل آباد میں بند کھول کر پانی کو نیچے منتقل کیا گیا، جس سے قریبی آبادیوں کو بچایا گیا۔

فیصل آباد کے متاثرہ دیہات میں 15,800 افراد میں سے 14,050 افراد کو ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جن میں بزرگ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تاندلیانوالہ میں 5 ریلیف کیمپس، 18 میڈیکل کیمپس اور 6 ریسکیو کیمپس فعال کیے گئے ہیں، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر کام جاری ہے۔ کیمپس میں متاثرین کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور پانی کی نکاسی اور ریلیف کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔

متاثرین نے پاک فوج کے بروقت اقدامات کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا