پشاور: خیبرپختونخوا میں خواتین سے ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں پنک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق پہلے مرحلے میں 68 پنک بٹن پشاور میں لگائے جائیں گے، جہاں خواتین کی نقل و حرکت زیادہ ہوتی ہے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ پنک بٹن کے ذریعے خواتین بروقت پولیس کو اپنی شکایت سے آگاہ کرسکیں گی۔ یہ بٹن براہِ راست پولیس کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے اور بٹن دبانے پر شکایت کنندہ کی ویڈیو اور آواز کنٹرول روم کو موصول ہوگی۔
پولیس کے مطابق یہ سہولت صرف خواتین ہی نہیں بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی کارآمد ہوگی اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں بروقت ردِعمل دینے میں مدد فراہم کرے گی۔






