افغان کپتان راشد خان کے بھائی کا انتقال، پاکستانی کرکٹرز کا اظہار تعزیت

0
152

اسلام آباد: افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان راشد خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر قومی کرکٹ ٹیم نے ان سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ویڈیو میں قومی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو راشد خان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان اس وقت متحدہ عرب امارات میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہے ہیں، جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا