کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ای سی ایچ ایس میں ٹک ٹاکرز کی جانب سے 13 کروڑ روپے ڈکیتی کے مقدمے میں فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے فی کس ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، جبکہ ملزم شہریار اور ٹک ٹاکر/انسٹا انفلوئنسر یسرا کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔
یہ ڈکیتی 26 جون کی رات شوروم مالک کے گھر میں ہوئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں درج ہے۔ مسترد شدہ ملزمان تاحال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔






