کشمور کے کندھ کوٹ میں پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو غلام فرید قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا اور اسے خوف و دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی کندھ کوٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی تعریف کی جائے تو کم ہے۔






