سر ڈان بریڈمین کی تاریخی بیگی گرین کیپ 8 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

0
299

دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ نیلامی میں 8 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق 1946-47 کی ایشیز سیریز کے دوران پہنی گئی یہ تاریخی ٹوپی آسٹریلیا کے نیشنل میوزیم نے 4 لاکھ 38 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالر (تقریباً آٹھ کروڑ پاکستانی روپے) میں خریدی۔

یہ وہ سیریز تھی جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی اور آسٹریلیا نے 0-3 سے اپنے نام کی۔ وزیرِ ثقافت ٹونی برک کا کہنا ہے کہ اس ٹوپی کی خریداری آئندہ نسلوں کے لیے قومی تاریخ کو محفوظ بنانے کی ایک اہم کاوش ہے۔

واضح رہے کہ یہ کیپ بریڈمین کی 11 بیگی گرین کیپس میں سے واحد محفوظ رہنے والی کیپ ہے، جو اب قومی ورثے کا حصہ بن چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا