وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر تیانجن شہر پہنچ گئے

0
169

وزیراعظم شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر تیانجن پہنچ گئے، جہاں چینی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے چین روانہ ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین میں قیام کریں گے اور 25 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں پاکستان کی خطے میں امن، علاقائی روابط اور عوام کی ترقی کے لیے کوششوں پر مؤقف پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے بھی ملاقات کریں گے اور پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔

وزیراعظم اس دوران عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے، جو بیجنگ میں عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔ علاوہ ازیں، وزیراعظم ممتاز چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات کریں گے، جس میں تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا