وائلڈ لائف رینجرز کا سیلاب زدہ اضلاع میں جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے آپریشن جاری

0
192

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر سیلاب زدہ اضلاع میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف رینجرز کا ہنگامی آپریشن جاری ہے۔ حکومت نے رینجرز کو خصوصی ایمبولینس اور ویٹرنری ڈاکٹرز فراہم کیے ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ویٹرنری کیمپس میں جانوروں کا طبی معائنہ اور علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ سیالکوٹ میں 26 اگست کو ہرن کے جوڑے کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، نارووال میں 27 اگست کو زخمی اور حاملہ مادہ ہرن کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جبکہ شکرگڑھ میں نابالغ نر ہرن کو ریسکیو کیا گیا۔ 28 اگست کو مریدکے، وزیرآباد اور منڈی بہاؤالدین میں تین نر و مادہ ہرن الگ الگ کارروائیوں میں بچائے گئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام محکمے مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ کسی جان کو نقصان نہ پہنچے، اور 29 اگست کی رات تک سات ہرن ریسکیو کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں وائلڈ لائف ریسکیو آپریشن کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے اور جانوروں کی حفاظت انسانی جانوں جتنی اہمیت کی حامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا