امریکی شہری نے 3569 کروکس جوتے جمع کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

0
122

امریکا کی ریاست کنیکٹیکٹ سے تعلق رکھنے والے ڈوگی سینڈٹائگر نے 3569 کروکس کی جوڑیاں جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ڈوگی کا کہنا ہے کہ انہیں یہ شوق 16 برس کی عمر میں اس وقت ہوا جب فوسٹر کیئر میں رہتے ہوئے انہیں جوتوں کے تسمے باندھنا نہیں سکھایا گیا تھا۔ اسی وجہ سے انہوں نے کروکس پہننے شروع کیے اور پھر انہیں جمع کرنے کا جنون پیدا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں اپنے جرنل میں زندگی کے مقاصد کی ایک فہرست لکھی تھی، جس میں کروکس جمع کرنا بھی شامل تھا۔ ابتدا میں ان کا ہدف 366 جوڑیاں جمع کرنے کا تھا لیکن جیسے ہی ان کی تعداد 2000 سے بڑھ گئی تو انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔

بالآخر جب ان کے کروکس کا مجموعہ 3569 تک جا پہنچا تو انہیں باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ ہولڈر قرار دے دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا