ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتوں میں اپنے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) فیچر کو وسعت دیتے ہوئے وائس میسجز اور امیج شیئرنگ کی سہولت شامل کرنے جا رہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ پلیٹ فارم کو مزید مؤثر سوشل اسپیس بنانے کے لیے ہے تاکہ صارفین شارٹ ویڈیوز کے ساتھ ساتھ دوستوں اور کمیونٹیز کے ساتھ بہتر انداز میں رابطہ کرسکیں۔
ٹک ٹاک کے ترجمان جاشیل جونز کے مطابق نئے فیچرز ان تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے جنہیں پہلے ہی ڈی ایم کی سہولت حاصل ہے، تاہم یہ فیچر کم عمر صارفین کے لیے فعال نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹ میسجنگ صرف 16 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد استعمال کرسکیں گے۔
کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ یہ تبدیلی بتدریج آئندہ چند ہفتوں میں متعارف کرائی جائے گی۔






