ٹرین پٹری سے اتر گئی،3جاں بحق،94زخمی

0
117

مصر کے مغربی صوبے متروح میں قاہرہ جانے والی مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق حادثے میں ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ 2 بوگیاں الٹ گئیں۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا