پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انہوں نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بیٹی کی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔
شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔”





