قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے چینی مہارت سودمند ثابت ہوگی: وزیراعظم

0
123

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر کا دورہ کیا اور چین کی جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کو پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں مفید قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی تجربے سے فائدہ اٹھا کر مؤثر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں اور پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو جدید ریسکیو ٹیکنالوجیز، میڈیکل ریسکیو گاڑیوں اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دیگر نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے چائنا پاکستان جوائنٹ لیب فار ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن، بین الاقوامی میڈیکل کوآپریشن سینٹر اور چین پاکستان فرینڈشپ اسپتال جیسے منصوبوں کو فعال بنانے کی ہدایات دیں اور چین و پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید وسیع کرنے پر زور دیا۔ ان منصوبوں کا مقصد قدرتی آفات کے دوران بروقت اور مؤثر مدد فراہم کرنا اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی نگرانی بھی کی اور این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے امدادی قافلے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچائے جائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قومی سطح پر سیلاب سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور مختلف شہروں میں امدادی قافلے روانہ کیے جا چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا