ترجمان حماس ابو عبیدہ شہید ہو گئے

0
364

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جبکہ حماس نے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شدت برقرار ہے اور ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوئے جن میں امداد کے منتظر 19 افراد بھی شامل تھے۔ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 63 ہزار 371 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 835 ہوچکی ہے۔ قحط کی سنگین صورتحال کے باعث مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فلسطینی حکام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔ ادھر برطانیہ نے غزہ آپریشن کی توسیع کے منصوبے پر اسرائیلی حکام کو لندن دفاعی نمائش میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا