بچوں کی لڑائی میں بڑے کودپڑے ، 5 زخمی

0
185

کراچی کے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بچوں کی لڑائی میں بڑے شامل ہوگئے، جس کے دوران فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑائی کے دوران نامعلوم افراد نے 4 جھگیوں میں آگ لگا دی، جس پر فائر بریگیڈ کی گاڑی نے پہنچ کر قابو پایا۔

دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کو نقصان پہنچا، پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ملوث افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا