جماعت اسلامی بھی کراچی کی تباہی کی ذمہ دار قرار

0
120

جمیعت علماء اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ کراچی کی حالیہ بربادی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ جماعت اسلامی کی سیاست بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے اربوں کے منصوبے صرف خوابوں میں بنائے جاتے ہیں اور ایک معمولی بارش سب بےنقاب کر دیتی ہے۔

اسلم غوری نے جماعت اسلامی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی سودے بازی کراچی کی بربادی میں واضح نظر آ رہی ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی تک سب اس شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کراچی کے عوام بدقسمتی کا شکار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا