اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے بیان کے مطابق فرقان احمد دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے علاقے میں سیلاب متاثرین کی نگرانی کر رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مرحوم کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور متعلقہ حکام واقعے کی مزید کارروائی کر رہے ہیں۔





