سندھ میں سیلاب سے 16لاکھ افرادکو خطرہ، نقل مکانی شروع

0
122

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر شمالی سندھ کے کچے کے علاقوں سے لوگ نقل مکانی شروع کر چکے ہیں، جبکہ دریائے سندھ میں صورتحال اس وقت تک معمول کے مطابق ہے۔ گھوٹکی، خیرپور اور کشمور کے کچے علاقوں کے لوگ کشتیوں پر اپنا سامان لے کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، تاہم خیرپور میں رپڑی کے مقام پر ایک کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں سوار افراد محفوظ رہے۔

سندھ کے محکمہ آبپاشی کے مطابق گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج کی شرح درج کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ اگر پانی کی سطح سات لاکھ کیوسک سے تجاوز کرے تو گھوٹکی اور اوباوڑو تحصیل میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ پنجاب میں پنجند پر پانی کی موجودہ سطح بھی سیلاب کی شدت کا تعین کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر آبپاشی جام خان شورو نے نیول ہیلی کاپٹر کے ذریعے دریاؤں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور گڈو کے مقام پر بریفنگ دی گئی۔ شرجیل میمن کے مطابق سندھ میں سیلاب سے 16 لاکھ افراد متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ نے انتظامی اداروں کو سپر فلڈ کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ 9 لاکھ کیوسکس سے زیادہ کے سیلاب کو سپر فلڈ کہا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا