وزیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود بچے دم توڑ گئے۔ جاں بحق بچوں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔
سیلاب کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں، جس کی وجہ سے امدادی کارروائی میں شدید خلل آیا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مقامی ہسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔
خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا، تاہم سیلابی صورتحال کے باعث ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔






