یو اے ای میں شدید گرمی، ایشیا کپ میچز کا وقت تبدیل

0
171

متحدہ عرب امارات کی شدید گرمی کے باعث ایشیا کپ کے منتظمین نے میچز کا وقت ابتدائی شیڈول سے آدھے گھنٹے آگے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑی اور تماشائی گرمی سے محفوظ رہ سکیں۔

ذرائع کے مطابق 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوں گے، جبکہ 15 ستمبر کو ابوظہبی میں یو اے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا، اسی شام سری لنکا اور ہانگ کانگ بھی مقابلہ کریں گے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک 6 میچز کھیلے جائیں گے اور دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں مد مقابل ہوں گی، جس میں 14 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا سب سے بڑا میچ ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا