سپر فلڈ ،کچے کے علاقے ڈوب سکتے ہیں،مراد علی شاہ

0
106

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے کی پیشگوئی کے مطابق دریائے سندھ میں 11 لاکھ کیوسک کا ریلا آ سکتا ہے، اس لیے سپر فلڈ کی تیاری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، جبکہ کچے کے علاقے ممکنہ طور پر ڈوب سکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، آرمی کی ٹیم اسٹینڈ بائی پر ہے اور 192 کشتیاں لوگوں کے انخلا میں مدد کریں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ نقل مکانی ہی واحد طریقہ ہے تاکہ انسانی جانیں اور مال مویشی محفوظ رہ سکیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے صبر و تحمل کی اپیل کی اور کہا کہ پانی اترنے کے بعد لوگوں کو جلد سے جلد ان کے گھروں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ کچے علاقوں میں گھروں کے نقصان کی صورت میں حکومت دوبارہ گھر فراہم کرے گی، اور فصلوں کو ہونے والے نقصان کا بھی حکومت ازالہ کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا