پرامن ممالک کی فہرست جاری،پاکستانی کی مزید 4درجے تنزلی

0
180

انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس (آئی ای پی) کی 2025 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے پرامن ترین ممالک کی فہرست میں 4 درجے تنزلی کے بعد 163 میں سے 144 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور یوں آخری 20 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں بھارت 115، سری لنکا 97، سعودی عرب 90، چین 98، متحدہ عرب امارات 52، امریکا 128 اور بنگلادیش 123 ویں نمبر پر رہے۔ درجہ بندی میں تحفظ، سکیورٹی، تنازعات اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ آئس لینڈ 1.095 اسکور کے ساتھ مسلسل 17 ویں سال دنیا کا سب سے پرامن ملک قرار پایا، اگرچہ اس کے اسکور میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔ آئس لینڈ کے بعد آئرلینڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر رہے، جہاں نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال کی پانچویں پوزیشن سے بہتری حاصل کی جبکہ آئرلینڈ نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا