وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات

0
95

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترک صدر نے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے یکجہتی کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم دنیا سمیت عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا