پختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ،روسی ماہرین تحقیقات میں شامل

0
116

خیبر پختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، جس کے لیے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بنانے والی روسی کمپنی کے ماہرین پاکستان آئیں گے اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ مل کر بلیک باکس اور پرزوں کا معائنہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے دو انجن، گیئر بکس اور سینکڑوں کلو وزنی ملبہ جائے وقوع پر موجود ہے جسے اٹھانے کے لیے وفاق سے خصوصی ہیلی کاپٹر کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسے روس بھیجا جائے گا تاکہ حادثے کی وجوہات سامنے آسکیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی 2019 میں اوورہالنگ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 15 اگست کو ضلع مہمند میں ریلیف سرگرمیوں کے دوران یہ ہیلی کاپٹر کریش ہوا تھا جس میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا