پاکستان نے وقت سے پہلے 2600 ارب روپے قرض ادا کر دیا

0
153

اسلام آباد: وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ریکارڈ قرضہ وقت سے پہلے ادا کر کے تاریخی اقدام کیا ہے۔

اپنے بیان میں خرم شہزاد نے بتایا کہ 30 جون 2025 کو وزارت خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت واپس کیا، جب کہ صرف دو ماہ بعد 29 اگست 2025 کو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے مزید 1133 ارب روپے کی ادائیگی کی۔ یوں اسٹیٹ بینک کے قرضوں کی مجموعی واپسی 1633 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام ادائیگیاں صرف 59 دن کے اندر مکمل کی گئیں۔ اس سے قبل وزارت خزانہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 1000 ارب روپے کا مقامی تجارتی مارکیٹ کا قرض بھی اتار چکی ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق مرکزی بینک اور کمرشل دونوں ذرائع سے قرض کی ریٹائرمنٹ ایک سال سے کم عرصے میں 2600 ارب روپے سے زائد ہوگئی ہے، جو ملک کی مالیاتی تاریخ میں بے مثال اقدام ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ابتدائی قرض کی ادائیگی عوامی مالیات کے استحکام اور ملکی مالی ساکھ کی بحالی کی غماز ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا