عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ

0
99

اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ایک بار پھر منسوخ ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو آج کیس کی سماعت کرنا تھی، تاہم عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلاء کو اطلاع دی کہ سماعت نہیں ہوگی اور نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس کیس کی آخری باقاعدہ سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جب کہ 27 اور 30 اگست کو مقرر کی گئی تاریخوں پر بھی کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا