اسپیکر قومی اسمبلی نے 375 ہزار ارب کی متنازع آڈٹ رپورٹ واپس بھیج دی

0
178

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے مالی سال 2023-24 کی سالانہ آڈٹ رپورٹ، جس میں 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو واپس بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے سخت ناراضی ظاہر کی کہ رپورٹ وزارتِ پارلیمانی امور کے ذریعے بھیجنے کے بجائے براہِ راست قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بھجوائی گئی تاکہ ایوان میں پیش ہو سکے۔

جواب میں آڈیٹر جنرل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو خط لکھ کر مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنا ایوان کی ذمہ داری ہے۔

یہ رپورٹ پہلے ہی تنازع کا شکار ہے کیونکہ اس میں بے ضابطگیوں کا حجم 3 لاکھ 75 ہزار ارب روپے ظاہر کیا گیا ہے، جو وفاقی بجٹ سے 27 گنا اور پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی سے ساڑھے تین گنا زیادہ ہے۔

سابق آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے اس غیر معمولی اعدادوشمار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور دوبارہ جانچ ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا