گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ

0
116

چلاس: گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 پائلٹ اور 3 تکنیکی عملہ سوار تھے۔

ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر اور بڑی تعداد میں مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر میں لگی آگ کو بجھانے اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کے آس پاس دھواں اور آگ کی لہر موجود ہے، اور بچاؤ کے عملے نے مقامی لوگوں کے تعاون سے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ حکومت کی ہدایت پر طبی اور فنی ماہرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں تاکہ کسی ممکنہ جانی نقصان کی اطلاع فوری طور پر دی جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا