سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلوں پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی کے منصوبے کا ذکر کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں ڈھلوں نے بتایا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی جو صلاحیت ہے، وہ استعمال کی جائے گی اور ایک دن اچانک پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیا جائے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان پانی کا مؤثر استعمال نہیں کر سکے گا۔ یہ ویڈیو پاکستان کے خلاف بھارتی آبی جارحیت کے عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔






