معروف کامیڈین اور اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پھیپھڑوں، گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے اور ان کی عمر 71 سال تھی۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
انور علی کی نماز جنازہ کل نماز ظہر کے بعد ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر ادا کی جائے گی۔ انہوں نے اسٹیج اور ٹی وی پر بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور عوام میں خاص مقبولیت حاصل کی۔






