فوری طور پر چھوٹے ڈیم بنائے جائیں،خواجہ آصف

0
129

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ آبی گزرگاہوں پر ہوٹل اور مکان بنائے جانے سے سیلاب کے نقصانات بڑھے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں اور برساتی نالوں کی زمین پر تعمیرات سے پانی آبادیوں میں داخل ہوا اور بڑے نقصان ہوئے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ڈیم قومی مسائل ہیں اور ان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، نئے بڑے ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگیں گے، اس لیے فوری چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کی ناکافی طاقت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کیے جا سکیں، کیونکہ یہ سیلاب انسانی بنائی ہوئی آفت ہے نہ کہ قدرتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا